پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری کمی کا حکم

لاہور(این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا جبکہ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 8 فیصد تک کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہورمیں پاکستان منی مزدا و گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کرایوں

پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری کمی کا حکم

لاہور(این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا

جبکہ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 8 فیصد تک کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہورمیں پاکستان منی مزدا و گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ۔

صدرپاکستان منی مزدا وگڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن حاجی شیرعلی کاکہنا تھا کہ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے حق میں بہتر فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مزدا اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10فیصد کمی کا اعلان کرتے ہیں۔پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی ہے،جس سے عوام کو سفری اخراجات میں ریلیف ملے گا۔

شئیر کریں

اپنا معیاری رد عمل ضرور دیں!

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0